قومی خبریں

خواتین

جیل انتظامیہ کو وکلا سے ملاقات کے لئے اضافی وقت دینے کا حکم دیا جائے۔کیجریوال

عدالت میں عرضی داخل کر کہاکہ قانونی سرگرمیاں زیادہ ہیں ، اس لیے ملاقاتوں کی تعداد بڑھائی جائے

نئی دہلی: شراب گھوٹالہ معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند وزیراعلی اروند کیجریوال نے عدالت میں درخواست دائرکر استدعا کی ہے کہ جیل انتظامیہ کو ان کے وکلا سے ملاقات کے لئے اضافی وقت دینے کا حکم دیا جائے۔ ای ڈی نے اروند کیجریوال کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ تفتیشی ایجنسی کی تحویل مکمل ہونے کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ہے۔
راؤز ایونیو کورٹ میں وزیراعلی کیجریوال کی درخواست پر جج کاویری باویجا نے نوٹس لیا۔ جج نے وزیراعلیٰ کی درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ہفتے میں دو بار اپنے وکیل سے قانونی ملاقات کا موقع دیا جاتا ہے۔اپنی تازہ درخواست میں وزیراعلیٰ نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے ہفتے میں 5 مرتبہ بڑھایا جانا چاہئے ۔ اروند کیجریوال کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ انہیں کئی ایف آئی آر کا سامنا ہے اور بہت زیادہ قانونی کام کرنا ہوتا ہے اس لیے ملاقاتوں کی تعداد بڑھائی جائے۔
ای ڈی دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں منی ٹریل کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ اس معاملے میں سابق نائب وزیراعلی منیش سسودیا کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ چھ ماہ جیل میں گزارنے کے بعد سپریم کورٹ نے دو دن پہلے سنجے سنگھ کو ضمانت دے دی ہے۔ وزیراعلی کیجریوال پچھلے 15 دنوں سے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ ای ڈی کی حراست مکمل ہونے کے بعد اب وہ عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *