الور ضلع کے بھیواڑی سے گھومنے کی بات کہہ پاکستان پہنچی انجو رفائل نے ہندوستانی میڈیا سے بات چیت میں اپنے بچوں کو لے کر تشویش کا اظہار کیا، لیکن اس کے بیٹے اور بیٹی کو معلوم نہیں ہے کہ ان کی ماں کہاں ہیں ۔انجو کی 15 سال کی بیٹی اینجل کا کہنا ہے کہ ان کی ماں سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ وہ کہاں ہیں یہ بھی معلوم نہیں۔ انجو کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ دونوں ہی اس وقت حالات کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں ۔
انجو کے پاکستان میں ہونے کی خبر سرخیوں میں آنے کے بعد ان کے شوہر اور بچے ابھی گھر پر نہیں ہیں، ان خبروں کے بعد میڈیا اہلکار کے بار بار گھر آنے سے اروند کا کنبہ غیر آرام دہ محسوس کررہا تھا۔اس سے بچنے کیلئے ابھی ان کا کنبہ کہیں اور چلا گیا ہے ۔ آس پاس کے لوگوں کو بھی اس سلسلہ میں کچھ معلوم نہیں ہے ۔ ممکنہ طور پر وہ مدھیہ پردیش اپنے رشتہ داروں کے پاس چلے گئے ہیں ۔انجو جس سوسائٹی میں رہتی ہے اب اس میں باہری لوگوں کو داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے ۔
بھیواڑی کی رہنے والی انجو کچھ دنوں پہلے اپنے شوہر اروند سے گھومنے کی بات کہہ کر گھر سے گئی تھی ۔ گزشتہ 21 جولائی کو انجو نے لاہور سے وہاٹس ایپ کال پر شوہر اروند کو بتایا کہ وہ پاکستان کے لاہور میں ہے ۔انجو کے پاکستان پہنچنے کا پتہ چلتے ہی اروند کے گھر میڈیا اہلکاروں کا پہنچنا شروع ہوگیا ۔ یہ دیکھ کر دونوں بچے کچھ بھی سمجھ نہیں پارہے ہیں۔انجو کی بیٹی اینجل کا کہنا ہے کہ مجھے والدہ کی صحیح جگہ معلوم نہیں ہے۔ چار پانچ دن پہلے بات ہوئی تھی۔ ابھی ہم اپنے والد کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ اینجل دسویں جماعت میں پڑھتی ہے۔
انجو اور اس کا پاکستانی دوست نصر اللہ پچھلے کچھ دنوں سے ہندوستان ہی نہیں پاکستانی میڈیا میں بھی سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں ۔منگل کو انجو اور نصر اللہ کے پاکستان میں فوٹوشوٹ کرانے، پاکستانی کورٹ میں برقع پہن کر جاتے نظر آنے کے ساتھ ہی ان کے نکاح کی خبر بھی پاکستانی میڈیا کے ذریعہ ہندوستانی میڈیا میں چھائی ہوئی ہے ۔ حالانکہ ہندوستانی میڈیا سے دونوں نے ایسی خبروں کو سچ نہیں بتایا اور انجو کے جلد واپس لوٹنے کی بات کہی ہے۔
No Comments: