قومی خبریں

خواتین

چراغ پاسوان کی پارٹی سے22 عہدیداران کا استعفیٰ

مستعفی ہونے والوں میں ریاستی ترجمان ڈاکٹر ونیت سنگھ اورقومی نائب صدر رینو کشواہا شامل

پٹنہ:بہار میں 40 میں سے 5 لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی چراغ پاسوان کی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس سے ناراض ہوکر آج ایک ساتھ 22 لیڈران و عہدیداران نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس اجتماعی استعفے سے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل ایل جے پی آر میں بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ان مستعفی ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق حاجی پور لوک سبھا سیٹ سے ہے جہاں سے خود چراغ پاسوان انتخابی میدان میں ہیں۔
پارٹی سے جن لوگوں نے استعفیٰ دیا ہے ان میں سابق ایم ایل اے و قومی جنرل سکریٹری ستیش کمار، پارٹی کے چیف ایکسٹینڈر اجے کشواہا، ریاستی ترجمان ڈاکٹر ونیت سنگھ، بہار حکومت کی سابق وزیر و قومی نائب صدر رینو کشواہا، پارٹی کے تنظیمی سکریٹری رویندر سنگھ سمیت 22 عہدیداروں شامل ہیں۔ ان مستعفی ہونے والوں نے چراغ پاسوان پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ پارٹی کے تنظیمی سکریٹری رویندر سنگھ نے کہا ہے کہ ہم سب چراغ پاسوان کے والد رام ولاس پاسوان کے وقت سے پارٹی کے ساتھ ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ایل جے پی کے ٹوٹنے کے بعد بھی ہم چراغ پاسوان کے ساتھ رہے۔ مگرجن کو بھی لوک سبھا الیکشن کا ٹکٹ دیا گیا ہے وہ تمام لوگ باہر کے ہیں اور پارٹی لیڈروں کو سائیڈ لائن کر دیا گیا۔ اس لیے ہم نے استعفیٰ دے دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *