قومی خبریں

خواتین

ڈاکٹرمنموہن سنگھ سمیت 54اراکین راجیہ سبھا سے سبکدوش

سونیا گاندھی پہلی بار پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں داخل ہوں گی

نئی دہلی : ملک کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹڑمنموہن سنگھ راجیہ سبھا سے ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منموہن سنگھ کو خط لکھ کر کہا کہ اب آپ راجیہ سبھا میں نہیں ہوں گے اور فعال سیاست میں بھی نہیں ہونگے، لیکن پھر بھی آپ کی آواز ملک کے لوگوں کے لئے بلند ہوتی رہے گی۔
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور نو مرکزی وزراء سمیت راجیہ سبھا کے کم از کم 54 ارکان منگل اور بدھ کو ریٹائر ہوگئے جن میںمنموہن سنگھ سمیت ایوان بالا میں واپس نہیں آئیں گے۔ سابق وزیر اعظم سنگھ بدھ (3 اپریل) کو راجیہ سبھا میں اپنی 33 سالہ طویل پارلیمانی اننگزمکمل کی، جب کہ پارٹی کی سابق سربراہ سونیا گاندھی پہلی بار پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں داخل ہوں گی۔منموہن سنگھ، جو معیشت میں کئی جرات مندانہ اصلاحات متعارف کرانے کے لئے مشہور ہیں، اکتوبر 1991 میں پہلی بار ایوان کے رکن بنے تھے۔ وہ 1991 سے 1996 تک نرسمہا راؤ حکومت میں وزیر خزانہ اور 2004 سے 2014 تک وزیر اعظم رہے۔ سونیا گاندھی پہلی بار راجستھان سے ایوان بالا میں داخل ہوں گی، 91 سالہ منموہن سنگھ کے 3 اپریل کو اپنی مدت کار پوری کرنے کے بعد خالی ہونے والی نشست کو پُر کریں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *