بیت المقدس:اسرائیلی پابندیوں کے باوجود تقریباً 125,000 فلسطینی نمازیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز ادا کی۔ایک اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل شیخ عزام الخطیب نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ رمضان کے اس وقت کے لیے یہ تعداد معمول سے کم سمجھی جاتی ہے، کیونکہ پچھلے سال اسی دن یہ تعداد تقریباً 250,000 بتائی گئی تھی۔
اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری شہر کے داخلی راستوں، اطراف اور گلیوں کے ساتھ ساتھ مسجد اقصیٰ کے بیرونی دروازوں پر تعینات تھی۔اسرائیلی حکام نے صرف 55 سال سے زیادہ عمر کے مردوں اور 50 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو داخلے کے اجازت نامے کی شرط پر مقبوضہ مشرقی یروشلم میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔مسجد اقصیٰ کے مبلغ شیخ یوسف ابو سنیح نے جمعہ کے خطبہ میں غزہ میں اسرائیل کے اقدامات تمام ممالک کی خاموشی کی مذمت کی، جہاں فلسطینیوں کو اسرائیلی حملوں میں تقریباً چھ ماہ سے قحط کا سامنا ہے۔
No Comments: