قومی خبریں

خواتین

لوک سبھا کے لئے کانگریس کی ساتویں فہرست جاری

چھتیس گڑھ کی سروجا سیٹ سے ششی سنگھ اور رائے گڑھ سے مینکا دیوی سنگھ کو ٹکٹ

نئی دہلی :کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں مجموعی طور پر 5 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔کانگریس کی تازہ فہرست کے مطابق چھتیس گڑھ کی سروجا سیٹ سے ششی سنگھ اور رائے گڑھ سے مینکا دیوی سنگھ کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ کی مزید 2 سیٹوں بلاس پور سے دیویندر سنگھ یادو اور کانکیر سے بریش ٹھاکر کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کی مائیلدوتہورانی لوک سبھا سیٹ سے بھی امیدوار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سیٹ سے ایڈووکیٹ آر سدھا کو ٹکٹ ملا ہے۔اس سے قبل 25 مارچ کو کانگریس نے امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی تھی جس میں راجستھان کی 4 لوک سبھا سیٹوں اور تمل ناڈو کی ایک لوک سبھا سیٹ کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر کانگریس نے اب تک 197 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *