قومی خبریں

خواتین

اتوار 31 مارچ کوکھلے رہیں گے بینک

ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

اتوار کے روز ملک بھر کے سبھی بینک بند رہتے ہیں، لیکن آئندہ 31 مارچ کو جو اتوار پڑنے والا ہے، اس دن پورے ملک کے بینک عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آر بی آئی نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ سبھی ایجنسی بینک 31 مارچ کو عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔ حکومت ہند نے سرکاری رسیپٹ اور ادائیگی سے متعلق بینکوں کے سبھی برانچ کو 31 مارچ کو لین دین کے لیے کھلا رکھنے کی گزارش کی ہے، تاکہ مالی سال 2023 میں رسیپٹ (حصول) اور ادائیگی سے متعلق سبھی سرکاری لین دین کا حساب رکھا جا سکے۔
آر بی آئی کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ کو مالی سال کا سالانہ اختتام (اینووَل کلوزنگ) ہونے کے سبب سبھی بینکوں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ سبھی بینکوں کو بھیجی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کے آخر تک ہونے والے ٹرانزیکشن اسی سال میں درج ہونے چاہئیں، اس لیے سبھی بینکوں کو کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو سبھی بینک کھلے رہیں گے اور اس کے علاوہ این ای ایف ٹی کے ساتھ ساتھ آر ٹی جی ایس ٹرانزیکشن بھی رات 12 بجے تک جاری رہیں گے۔ اس دوران سرکاری کام بھی ہوں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *