قومی خبریں

خواتین

قانو نی سفری دستاویزات کے بغیر پائے گئےدو چینی شہری گرفتار

گذشتہ 2 جولائی کو بھی دونوں نے ہندوستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی تھی

موتیہاری :دو چینی شہریوں کو ہندوستان میں غیر قانونی طور پر گھسنے کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا ہے ۔وہ قانونیسفری دستاویزات کے بغیر پائے گئے جبکہ انہوں نے یہ دعویٰ کیاہے کہ ان کے پاسپورٹ سرحد پار بیر گنج کے ایک ہوٹل میں چھوٹ گئے ہیں، جہاں وہ ٹھہرے تھے۔
اسسٹنٹ فارنر ریجنل رجسٹریشن آفیسر ایس کے سنگھ نے بتایا کہ ان دونوں کو ہفتہ کی رات رکسول سرحدی چوکی سے گرفتار کیا گیا جو مشرقی چمپارن ضلع میں آتا ہے۔تفتیش کے دوران گرفتار چینی شہریوں کی شناخت ژاؤ جِنگ اور فو کانگ کے نام سے ہوئی، دونوں کا تعلق چین کے صوبے جاکسنگ سے تھا۔
ایس کےسنگھ نے کہاکہ وہ ایک آٹورکشا کے ذریعے سرحد پر پہنچے تھے اور پیدل پار کرنے کی کوشش کی تھی۔امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے اہلکار کے مطابق ریکارڈ کے مطابق ان چینی شہریوں نے 2 جولائی کو بھی ہندوستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی تھی جب انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے نادانستہ طور پر ایسا کیا تھا۔اہلکار نے کہا، “انہیں چھوڑ دیا گیا تھا اور ان کے پاسپورٹوں پر “داخلے سے انکار” کی مہر لگا کر واپس کر دیا گیا تھا۔اب انہیں مزید تفتیش اور کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہےاورمعاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *