قومی خبریں

خواتین

الیکشن کمشنر ارون گوئل کے استعفیٰ پراویسی نے اٹھا یا سوال

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ نے کہا کہ حکومت وجہ بتائے

نئی دہلی :آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے الیکشن کمشنر ارون گوئل کے استعفیٰ پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ان کے استعفیٰ کو لے کر کئی سوال اٹھائے ہیں۔ اویسی نے ارون گوئل کے استعفیٰ پربراہ راست حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے الیکشن کمشنر ارون گوئل کے استعفیٰ پر سوال اٹھایا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہا، “یہ بہت حیرت کی بات ہے کہ جب الیکشن کمیشن آف انڈیا 13 مارچ کے بعد کسی بھی دن شیڈول کا اعلان کرنے والا ہے اور اس سے ٹھیک پہلے الیکشن کمشنر ارون گوئل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نےکہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ اور چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرری کے طریق کار تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے یہ بھی ارون گوئل کی استعفیٰ کی وجہ حکومت کو بتانا چاہئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *