قومی خبریں

خواتین

امریکہ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

صدر بائیڈن کے خطاب کے موقع پر کانگریس کو جانے والی سڑک کو بلاک کردیا

واشنگٹن: امریکہ کی دارالحکومت واشنگٹن میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے کانگریس میں صدر بائیڈن کے خطاب کے موقع پر کانگریس کو جانے والی سڑک کو بلاک کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔پنسلوانیا ایونیو، جسے امریکی صدر بائیڈن کانگریس میں جانے کیلئے استعمال کرتے ہیں سینکڑوں مظاہرین نے ٹریفک کیلئے بند کر دیا ۔فلسطینی حامی مظاہرین نے سڑک پر احتجاجی دھرنا دیا، ان کے ساتھ دیوہیکل فلسطینی پرچم اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس وجہ سے کانگریس میں بائیڈن کی تقریر میں بھی تاخیر ہوئی ۔
دریں صدر بائیڈن نے کہاہے کہ امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی تک پہنچنے کیلئے انتھک محنت کر رہا ہے اور اسرائیل اور حماس کے درمیان “فوری طور پر چھ ہفتے کی جنگ بندی” کا مطالبہ کر رہا ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ غزہ میں معصوم جانوں کا تحفظ اور بچاؤ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔بائیڈن نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کے سامنے اپنے سالانہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران کہاکہ غزہ کیلئے امداد کوئی سودے بازی کی چیز نہیں ہو سکتی۔ اسرائیلی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کیلئے انسانی امداد کا سودا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم غزہ میں امداد کی سب سے بڑی رقم لانے کیلئے کام کر رہے ہیں، اور ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کی اجازت دے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *