Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اڈیالہ جیل پر دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے کا راولپنڈی پولیس کا دعویٰ

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اسی جیل میں بندہیں۔حملہ کرنے والے3دہشت گردگرفتار

اسلام آباد : پاکستان میں راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے راولپنڈی سنٹرل جیل جسے اڈیالہ جیل بھی کہا جاتا ہے، پر دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس کے دعوے کے مطابق انہوں نے اس معاملے میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان بھی طویل عرصے سے اسی جیل میں بند ہیں۔
پولیس کے دعوے کے مطابق یہ تینوں دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں گھس آئے تھے اور ان کے قبضے سے اس جیل کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کے پاس سے اڈیالہ جیل کے اندر بی کلاس قیدیوں کی بیرک تک لے جانے کے لیے بنایا گیا جیل کا نقشہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف تحریری مواد اور جعلی دستاویزات بھی موجود تھیں، جو انہیں جیل کے احاطے تک رسائی کی اجازت دیتے تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *