قومی خبریں

خواتین

میرے سابقہ بیان سےشائد وزیر اعظم ناراض ہیں۔پرگیہ سنگھ ٹھاکر

بی جے پی کی پہلی فہرست میں نام نہ ہونے پر سادھوی کا ردعمل

بھوپال:بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرجن کا نام لوک سبھا امیدواروں کی پہلی فہرست میںشامل نہیں ہے،نےانڈیا ٹوڈے ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اپنے سابقہ بیانات اور ان پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ردعمل کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے وزیر اعظم نریندر موی ان سے خوش نہ ہوں۔واضح ہو کہ مئی 2019 میں، ایم پی نے ناتھورام گوڈسے کو ‘سچا محب وطن’ کہہ کر تنازعہ کو جنم دیا۔ تاہم، چند گھنٹے بعد، انہوںنے یہ کہتے ہوئے کہ وہ مہاتما گاندھی کا احترام کرتی ہیں،معافی نامہ جاری کیاتھا۔جبکہ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ وہ رکن پارلیمنٹ کو ان کے بیان کے لیے کبھی معاف نہیں کریں گے۔
اب، جیسا کہ پرگیہ ٹھاکر نے بی جے پی کی پہلی فہرست میں اپنا نام غائب پایا، وہ کہتی ہیں کہ ان کے پہلے بیانات سے شاید پی ایم مودی خوش نہ ہوں۔پرگیہ ٹھاکر نے مزید وضاحت کی کہ انہوں نے پہلے بھی پارٹی ٹکٹ نہیں مانگا تھا اور اب بھی نہیں مانگ رہی ہیں۔حال ہی میں، بی جے پی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے 195 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست کا اعلان کیا ہے۔پی ایم مودی پارلیمانی انتخابات کے لیے بی جے پی کی پہلی فہرست میںجو نمایاں نام ہیںان میں وزیر اظم نریندر مودی،وزیر داخلہ امت شاہ اور دو سابق وزرائے اعلیٰ اور لوک سبھا اسپیکر کے نام شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *