قومی خبریں

خواتین

عام آدمی پارٹی کو15 جون تک راؤز ایونیو واقع دفترخالی کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے پارٹی دفتر کی زمین کے لیے مرکز سےدرخواست کرنے کی ہدایت دی

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے پیر کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو جھٹکا دیتے ہوئے کہا کہ انہیں 15 جون تک راؤز ایونیو میں اپنے پارٹی دفتر کو خالی کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے ان سے پارٹی دفتر کی زمین کے لیے مرکز کو درخواست دینے کیلئے بھی کہا، جس کے بعد اے اے پی کی طرف سے پیش وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ ہم نے درخواست دی ہے اور ہمیں بدر پور میں جگہ دی گئی ہے۔ تو پھر سبھی جماعتوں کو بدرپور میں منتقل کردیا جائے ۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ یہ زمین دہلی ہائی کورٹ کی ہےاوراس زمین کا مقصد راؤز ایونیو کورٹ کے لئے اضافی کمرہ عدالت کی تعمیر ہے۔ ہم اگلے انتخابات کے پیش نظر آپ کو اضافی وقت دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے راؤز ایونیو کورٹ کمپلیکس میں واقع دہلی ہائی کورٹ کی زمین پر بنائے گئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے دفتر کے بارے میں سماعت کے دوران چیف جسٹس (سی جے آئی) ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ ہم آپ کو جگہ خالی کرنے کے لیے وقت دے سکتے ہیں۔
پہلی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اے اے پی کو پھٹکار لگائی تھی، جس کے بعد پارٹی نے اپنی وضاحت میں کہا تھا کہ وہاں بنایا گیا پارٹی دفتر کوئی تجاوزات نہیں ہے کیونکہ یہ راؤز ایونیو کورٹ کمپلیکس کی توسیع کے لئے مختص کئے جانے سے کافی پہلے قانونی طور پرعام آدمی پارٹی ‘ کوالاٹ کیا گیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *