قومی خبریں

خواتین

شہباز شریف دوسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب

پی ایم ایل این اور پی پی پی کے مخلوط امیدوارنے336رکنی ایوان میں 201 ووٹ حاصل کیے

اسلام آباد: اپوزیشن کے نعروں کے درمیان نو منتخب پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد شہباز شریف مخلوط حکومت کی قیادت کے لیے دوسری بار پاکستان کے وزیراعظم بن گئے۔72 سالہ شہباز، جو پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے متفقہ امیدوار تھے۔ انہوںنے336رکنی ایوان میں 201 ووٹ حاصل کیے، انہیں 32ووٹ زیادہ ملے جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شہباز شریف کے مدمقابل عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔
قومی اسمبلی کےا سپیکر سردار ایاز صادق نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئےشہباز شریف کو پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم مقرر کیا۔شہباز شریف پیر کو ایوان صدر میں ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔نئی پارلیمنٹ کا اجلاس پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ قانون سازوں کے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کے درمیان بلایا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *