قومی خبریں

خواتین

آئی پی ایل کے پہلے 21 میچوں کا شیڈول جاری

شیڈول کے مطابق مقابلے کاپہلا میچ22مارچ کو کھیلا جائے گا

نئی دہلی : آئی پی ایل 2024 ایک ماہ بعدشروع ہو رہا ہے اور 22مارچ کو آئی پی ایل کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ ممبئی انڈینز اپنا پہلا میچ دو دن بعد یعنی 24 مارچ کو کھیلے گی۔ روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا اس ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہاردک افتتاحی میچ اپنی ہی ‘پسندیدہ فرنچائز’ یعنی پرانی ٹیم گجرات ٹائٹنز کے خلاف کھیلیں گے۔ گجرات ٹیم کی قیادت شبھمن گل کریں گے۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔اب تک صرف آئی پی ایل کے پہلے 21 میچوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ ان 21 میچوں کے دوران ممبئی انڈینز کل چار میچ کھیلے گی۔ ہاردک پانڈیا کی ٹیم 27 مارچ کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میدان میں اترے گی۔ یہ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *