قومی خبریں

خواتین

گنے کی ایف آر پی میں 25 روپے کا اضافہ

وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امورکی میٹنگ میں فیصلہ

نئی دہلی:حکومت نے بدھ کو 2024-25 کے سیزن کے لیے گنے کی ایف آر پی میں 25 روپے کا اضافہ کرکے 340 روپے فی کوئنٹل کرنے کی منظوری دی۔ گنے کا نیا سیزن اکتوبر سے شروع ہوگا۔ مناسب اور منافع بخش قیمت(ایف آر پی) کم از کم قیمت ہے جو ملوں کو گنے کے کاشتکاروں کو ادا کرنی پڑتی ہے۔گنے کی ایف آر پی بڑھانے کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امورکی میٹنگ میں لیا گیا۔ 25 روپے فی کوئنٹل کا یہ اضافہ مودی حکومت کی طرف سے کیا گیا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ یہ قدم عام انتخابات سے قبل اٹھایا گیا ہے۔ گنا بنیادی طور پر مہاراشٹر، اتر پردیش اور کرناٹک میں اگایا جاتا ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے صحافیوں کو بتایا، ‘گنے کے کاشتکاروں کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے شوگر سیزن 2024-25 (اکتوبر-ستمبر) کے لیے گنے کی مناسب اور منافع بخش قیمت (ایف آر پی) طے کی ہے اور 340 روپے فی کوئنٹل پر منظور کی گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *