قومی خبریں

خواتین

متحدہ عرب امارات میں روپے کارڈ سروس کا آغاز

ہندوستان اور یو اے ای کے عوام اب بغیر کسی رکاوٹ لین دین کر سکیں گے

ابوظپبی : ہندوستان میں ڈیولپڈ روپے کارڈ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) تک بھی پہنچ گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے منگل (13 فروری) کو ابوظہبی میں روپے کارڈ سروس کا آغاز کیا۔ صدر نہیان نے اپنے نام سے ابھرا ہوا ایک کارڈ کو ’سوائپ‘ کرکے اس کا آغاز کیا۔
اس موقع پر پی وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہم یو پی آئی روپے کارڈ اور آپ کے جیوان کارڈ کی پیشکش کے ساتھ ایک نئے فن ٹیک دور کا آغاز کر رہے ہیں، جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس کے ذریعے ہندوستان کےیوپی آئی پیمنٹ نظام اوریو اے ای کےاے این آئی سسٹم کو ایک ساتھ جڑنے کا موقع ملے گا۔ اس سے دونوں ممالک کے عوام بغیر کسی رکاوٹ کے سرحد پار لین دین کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ یہ گزشتہ سال جولائی میں انٹر لنکنگ پیمنت اور میسیجنگ سسٹم پر دستخط کیے گئے ایم او یو کا نتیجہ ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *