
سورج پور:چھتیس گڑھ کے ضلع میں ہفتہ کی صبح ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔ یہ ٹرک کھیرے سے بھرا ہوا تھا۔ امبیکاپور بنارس روڈ پر کپاسرا کے مقام پر یہ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔ حادثے میں ٹرک کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، جسے مقامی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ فی الحال ڈرائیور کی حالت ٹھیک ہے۔ اسی دوران راہگیروں اور گاؤں والوں کے درمیان ٹرک میں لدے کھیرے کو لوٹنے کی ہوڑ مچ گئی۔
حادثے کا شکار ٹرک اتر پردیش کے بنارس سبزی منڈی جا رہا تھا۔ ٹرک نمبر CG 04 NZ 0735 بلودابازار سے کھیرے لاد کر بنارس سبزی منڈی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اس دوران سورج پور کے امبیکاپور بنارس روڈ کے کپسرا گاؤں کے نزدیک یہ بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔
ٹرک میں لاکھوں روپے مالیت کے کھیرے لدے ہوئے تھے۔ جیسے ہی ٹرک پلٹا مقامی گاؤں والوں اور راہگیروں کی نیت خراب ہوگئی اور سب نے کھیرے کو لوٹنا شروع کردیا۔
اس پورے معاملے میں بھٹگاؤں تھانے کے انچارج فردینند کجور نے بتایا کہ ٹرک حادثے میں کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ٹرک حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی تھی۔ ایسے میں پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی کچھ لوگ کھیرا لے کر بھاگ گئے تھے۔ فی الحال کھیرے کی چوری یا لوٹ مار کی کوئی شکایت نہیں ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ان دنوں ٹماٹر سے لے کر تمام سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ایسے میں ٹرک حادثے میں کھیرے کو دیکھ کر کئی بااثر افراد کی نیت خراب ہوتی نظر آئی، مقامی دیہاتیوں، راہگیروں اور رسوخ داروں نے بھی کھیرے کو جمع کرنا شروع کر دیا۔ اس سے صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اثر سب پر بھاری ہے۔
No Comments: