قومی خبریں

خواتین

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر چمپئی سورین نے حلف اٹھا لیا

کانگریس کے عالمگیر عالم اور آر جے ڈی کے ستیہ نند بھوکتا کابینہ وزیربنے

رانچی: چمپئی سورین نےآج جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا۔ ان کے ساتھ کانگریس کے عالمگیر عالم اور آر جے ڈی کے ستیہ نند بھوکتا نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف اٹھایا ۔ گورنر سی پی رادھا کرشنن نے سبھی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔خیال رہے کہ ہیمنت سورین نے 31 جنوری کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد چمپئی سورین کو جے ایم ایم کی میٹنگ میں قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ چمپئی سورین اور الائنس کے دیگر لیڈروں نے 31 جنوری کی رات کو گورنر سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی تھی جبکہ دوسرے دن بھی یہ لوگ گورنر سے ملے، جس کے بعد حلف برداری کے لیے آج کی تاریخ طے کی گئی۔ چمپئی سورین کو 10 دن میں اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنا ہو گی۔
جھارکھنڈ میں نئے وزیر اعلی کے انتخاب کا عمل اس وقت شروع ہوا جب ای ڈی نے ہیمنت سورین کو مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا۔ ہیمنت پہلے راج بھون گئے اور وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا، پھر ای ڈی کی گرفتاری کے میمو پر دستخط کئے۔ ہیمنت کے ای ڈی کی حراست میں جانے کے بعد، جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور اتحاد میں شامل جماعتوں نے چمپئی سورین کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیاتھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *