Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ سے خصوصی ملاقات

اقلیتی مسائل اور حج 2024 کی تیاریوں سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت

نئی دہلی: مقدس حج 2024 کے لیے اقلیتی امور کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے عازمین حج کے ڈیجیٹل انتخاب کے ٹھیک دو دن بعد آج 31 جنوری کو دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) ونئے کمار سکسینہ کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اقلیتی مسائل اور خاص طور پر حج 2024 سے متعلق مختلف قسم کی تیاریوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دہلی حج کمیٹی کی کی پریس ریلیز کے مطابق میٹنگ کے بعد کوثر جہاں نے کہا کہ دہلی کے ایل جی ونے کمار سکسینہ نے اپنی طرف سے یقین دلایا ہے کہ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حج کے لیے پرواز کرنے والے عازمین حج کو دہلی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ہندوستان بھر میں مجموعی طور پر 20 حج امبارکیشن پوائنٹس ہیں جہاں سے حج کے لیے عازمین کی روانگی ہوتی ہے۔ ان سبھی امبارکیشن پوائنٹس میں دہلی سب سے بڑا امبارکیشن پوائنٹ ہے جہاں سے اس بارسب سے زیادہ تقریباً 22000 عازمین حج مقدس حج بیت اللہ کے لیے پرواز کریں گے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ان تمام عازمین حج کے لیے ہر قسم کی مقامی سہولیات فراہم کرے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *