Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بقایہ فنڈ جاری کرنے کے لیےممتا کی جانب سے مرکز کو سات دنوں کا الٹی میٹم

اگر ایسا نہیں ہوا تو ترنمول کانگریس بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بقایہ فنڈ کو جاری کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو باضابطہ سات دنوں کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سات دن کے اندر مغربی بنگال کو بقایہ فنڈ جاری نہیں کیا گیا تو ترنمول کانگریس بڑے پیمانے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ دراصل وزیر اعلیٰ پہلے بھی کئی بار مرکزی حکومت سے فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کر چکی ہیں۔ گزشتہ سال 20 دسمبر کو انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کی تھی جس میں بقایہ فنڈ معاملے پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔ میٹنگ کے بعد ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے تجویز پیش کی کہ ریاست اور مرکز کے افسران ایک ساتھ بیٹھ کر اس مسئلہ کا حل نکالیں گے۔ لیکن اب تک مغربی بنگال کا بقایہ فنڈ مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *