قومی خبریں

خواتین

عام آدمی پارٹی کے 7 ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش۔کیجریوال

پارٹی چھوڑنے کے لیے بی جے پی کی جانب سے 25 کروڑ روپے کی پیشکش

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی کے 7 ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عآپ کے ارکان اسمبلی کو پارٹی چھوڑنے کے لیے 25 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔ دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے بھی کہا کہ ان کے ایم ایل اے کو بتایا جا رہا ہے کہ کیجریوال کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ ساتھ ہی دہلی حکومت میں وزیر خزانہ آتشی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں پر کئی الزامات لگائے ہیں۔
دہلی کے وزیر اعلی کے مطابق، ’’پچھلے کچھ دنوں کے دوران، بی جے پی نے دہلی کے عام آدمی پارٹی کے 7 ایم ایل ایز سے رابطہ کیا کہ وہ کچھ دنوں کے بعد کیجریوال کو گرفتار کر لیں گے۔ اس کے بعد ہم آپ کے ایم ایل اے کو توڑیں گے۔ عام آدمی پارٹی کے 21 ایم ایل ایز سے بات چیت ہوئی ہے۔ دوسروں سے بھی بات کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد ہم دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت گرائیں گے۔ آپ بھی آ سکتے ہیں۔ 25 کروڑ روپے دیں گے اور بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑائیں گے۔‘‘ اروند کیجریوال نے کہا، ’’ان کا دعویٰ ہے کہ اس نے 21 ایم ایل اے سے رابطہ کیا ہے لیکن ہماری معلومات کے مطابق انہوں نے اب تک صرف 7 ایم ایل اے سے رابطہ کیا ہے اور ان سب نے انکار کر دیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *