Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

صدر جمہوریہ کے ہاتھوں صنعت کاری کی وزارت کی نئی عمارت کوشل بھون کا افتتاح

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے استفادہ کنندگان کے ذریعہ لگائے گئے نمائشی اسٹالوں کا معائنہ بھی کیا

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں اسکل ڈولپمنٹ اور صنعت کاری کی وزارت کی نئی عمارت کوشل بھون کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صدر نے حکومت کے مختلف اقدامات جیسے پردھان منتری وشوکرما، پردھان منتری جن من ، ہنر کا حصول اور روزی روٹی کے فروغ کیلئے علم کی بیداری، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے استفادہ کنندگان کے ذریعہ لگائے گئے نمائشی اسٹالوں کا معائنہ کیا اور استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کی۔کوشل بھون کا سنگ بنیاد مارچ 2019 میں رکھا گیا تھا۔ یہ عمارت وزارت کے ساتھ ساتھ اس سے وابستہ تنظیموں – ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ، نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے لیے دفتر کی جگہ فراہم کرے گی۔ جدید سہولیات اور بنیادی ڈھانچے سے آراستہ اس جدید ترین دفتری عمارت کا مقصد کام کا ایک نیا کلچر لانے اور اسکل انڈیا مشن کو فروغ دینے کیلئے ایک محفوظ، آسان اور موثر کام کا ماحول فراہم کرنا ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *