Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

منی پورپر اپوزیشن کا ہنگامہ جاری- دوسرے دن بھی نہیں چل سکی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی

حکومت پارلیمنٹ میں منی پور پر بحث چاہتی ہے، لیکن اپوزیشن سنجیدہ نہیں: راجناتھ سنگھ کا الزام

نئی دہلی: مانسون سیشن کے دوسرے دن کارروائی شروع ہونے کے پانچ منٹ سے بھی کم وقت کے بعد منی پور کی صورتحال پر اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کے ہنگامے کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا میں بھی اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی جس کے باعث ایوان بالا کی کارروائی ڈھائی بجے تک ملتوی کردی گئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان لوک سبھا میں کہا، “منی پور کا واقعہ یقیناً بہت سنگین ہے اور صورتحال کو سمجھتے ہوئے، وزیر اعظم نے خود کہا ہے کہ منی پور میں جو کچھ ہوا، اس سے پورے ملک کو شرمندگی ہوئی ہے۔

منی پور معاملے پر ہنگامہ آرائی کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی بھی آج دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے منی پور کے معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر کہا، ”جب بھی دونوں ایوانوں کے اسپیکر ہدایات دیں گے ہم چرچہ کے لیے تیار ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا کے اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کو باضابطہ طور پر بتایا ہے کہ ہم چرچہ کے لیے تیار ہیں۔ اپوزیشن کا ایک کو چھوڑ کر نئے مطالبات کرنا اور بحث میں رکاوٹ ڈالنا غلط ہے۔ اہم بل ہیں اور پی ایم مودی کی قیادت میں بی جے پی پارلیمنٹ میں ایک جامع بحث کرنا چاہتی ہے… اپوزیشن صرف ایک غلط بیانیہ تیار کرنے اور پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ڈھائی بجے اجلاس شروع ہونے پر جب اپوزیشن کا ہنگامہ جاری رہا تو دونوں ایوانوں کی کاروائیاں پیر تک کے لئے ملتوی کر دی گئیں ۔اس سے پہلے لوک سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، “منی پور کا واقعہ یقیناً بہت سنگین ہے اور صورتحال کو سمجھتے ہوئے، وزیر اعظم نے خود کہا ہے کہ منی پور میں جو کچھ ہوا، اس سے پوری قوم کو شرمندگی ہوئی ہے۔” وزیر اعظم نے کہا ہے کہ واقعے پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ ہم یہی چاہتے ہیں۔ میں نے یہ بات آل پارٹی میٹنگ میں کہی تھی اور میں پارلیمنٹ میں اسے دہراتا ہوں کہ ہم منی پور پر ایوان میں چرچہ چاہتے ہیں۔ لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ کچھ سیاسی جماعتیں ایسی ہیں جو غیر ضروری طور پر یہاں ایسی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہیں کہ منی پور پر بات ہی نہ ہو سکے۔ میں واضح طور پر الزام لگا رہا ہوں کہ یہ اپوزیشن منی پور پر اتنا سنجیدہ نہیں ہے جتنا انہیں ہونا چاہیے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *