Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

لوک سبھا انتخابات کے لئے جے ڈی یو کی نئی ٹیم کا اعلان

نتیش کمار کی نئی ٹیم میں کےسی تیاگی کو سیاسی مشیر کے ساتھ ترجمان کی ذمہ داری ملی

پٹنہ :بہار میں حکمراں جماعت جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد نتیش کمار نےاس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپنی نئی ٹیم کا اعلان کردیا۔نتیش کمار کی نئی ٹیم میں جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور سابق ایم پی وششٹھ نارائن سنگھ کوقومی نائب صدر اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر کےسی تیاگی کو سیاسی مشیر کے ساتھ ترجمان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہیں لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر آلوک کمار سمن کو خزانچی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔جے ڈی یو کی نئی ٹیم میں کل 11 جنرل سکریٹری اور چھ سکریٹری ہیں۔
وزیرا علی نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن رام ناتھ ٹھاکر، سابق رکن پارلیمنٹ منگنی لال منڈل، بہار حکومت میں وزیر سنجے کمار جھا، سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی، ایم ایل سی آفاق احمد خان، سابق مرکزی وزیر بھگوان سنگھ کشواہا، سابق مرکزی وزیر رام سیوک سنگھ ، سابق راجیہ سبھا ایم پی کہکشاں پروین، ایم ایل سی کپل ہریش چندر پاٹل، راج سنگھ مان اور سابق ایم ایل اے سنیل کمار عرف انجینئر سنیل کو جنرل سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی سابق ایم ایل اے راجیو رنجن کو ترجمان بنایا گیا ہے، جب کہ سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری سابق ایم ایل اے ودیا ساگر نشاد، راجیو رنجن پرساد، انوپ پٹیل، دیانند رائے، سنجے کمار اور محمد نثار کو دی گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *