قومی خبریں

خواتین

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث دیوار گرنے سے 12 افراد جاں بحق

زیرتعمیر انڈر پاس کے قریب دیوار کے پاس مزدور اپنے خیموں میں سورہے تھے کہ شدید بارش کے دوران دیوار خیموں پر گرگئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب زیرتعمیر انڈر پاس کے قریب دیوار گرنے والی دیوار کے پاس مزدور اپنے خیموں میں سورہے تھے کہ شدید بارش کے دوران صبح سویرے قریبی دیوار خیموں پر گرگئی۔اسلام آباد میں تھانہ نون کے علاقے پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب شدید بارشوں کے سبب دیوار گرنے سے 11 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

ایس پی انڈسٹریل ایریا خان زیب نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی ہیں، ملبے کے نیچے سے 4 زخمیوں کو بھی زندہ حالت میں نکال لیا گیا ہے، مزید افراد کی ممکنہ ملبے کے نیچے ہونے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا، مزید افراد کی تلاش کے لیے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔راد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے

حکام کے مطابق بارش کا پانی دیوار کے دونوں جانب جمع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے دیوار گری۔واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں گذشتہ کئی روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، 15 جولائی کو موسلا دھار بارش کے نتیجے میں جڑواں شہروں میں رین ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا تھا۔رواں ماہ کے آغاز میں 5 جولائی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ریکارڈ موسلادھار بارش کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ شہر میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے سے انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *