قومی خبریں

خواتین

ہندوستان میں کورونامریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

سات سوسے زائد نئے کیس سامنے آنے سے ملک میں دہشت کا ماحول

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ایک بار پھرتشویش بڑھ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے تازہ کیسز میں بڑا اضافہ ہوا ہے جو کہ 23 ​​مئی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ایک دن میں کورونا وائرس کے 700 سے زائد نئے کیسز سامنے آنے سے ہندوستان میں ہلچل مچ گئی ہے اور یہی نہیں ملک میں کووڈ سے چار مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔دراصل، مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کورونا وائرس کے 752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو 21 مئی 2023 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 3,420 ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کی صبح 8 بجے اپ ڈیٹ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران خوفناک کورونا وائرس کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان چار اموات کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5,33,332 ہو گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *