قومی خبریں

خواتین

لوک سبھا میں سیکورٹی چُوک پر وزیر داخلہ سے بیان دینے کا کھڑگے کا مطالبہ

ششی تھرور نے کہا کہ دھاوا بولنے والے دو افراد کو حکمرں جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اسپانسر کیاتھا

نئی دہلی۔ لوک سبھا میںبدھ کے روز پیش آئے سیکورٹی چونک کے واقعہ سے سیاست گرما چکی ہے‘ اپوزیشن نے اس واقعہ پر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیان کامطالبہ کیاہے۔کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی نے راجیہ سبھا چیر پرسن جگدیپ دھنکر سے کی گئی اپنی درخواست میں کہاکہ ”ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ کاروائی ملتوی کریں۔ وزیرداخلہ کو آنے اور مزید تفصیلات بتانے دیں۔ایوان کے لیڈر پیوش گوئل نے پلٹ وار کیااور کہاکہ ”میں سمجھتاہوں راجیہ سبھا بڑوں کا ایوان ہے۔ہمیں ان تمام چیزوں سے ملک مضبوط ہے کاپیغام دینا چاہئے۔ ایوان کی کاروائی جاری رہنا چاہئے اور میں سمجھتاہوں کانگریس اس پر سیاست کررہی ہے اور یہ ملک کے لئے ایک اچھا پیغام نہیں ہے۔سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کھڑگے نے کہاکہ ”پارلیمنٹ میں سکیورٹی چونک ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ہم مانگ کرتے ہیں کہ ہوم منسٹر دونو ں ایوان میں اس موضوع پر ایک بیان دیں۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بدھ کوبھارتیہ جنتا پارٹی پر سنگین الزامات عائد کئے کہ لوک سبھا میں دھاوا بولنے والے دو افراد کو حکمرں جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اسپانسر کیاتھا۔انہوں نے سکیورٹی کے خدشے پر وزیر داخلہ امیت شاہ سے تفصیلی جواب طلب کیا۔کیرالا کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ”حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں (گھسنے والوں) کوظاہری طور پر حکمران جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اسپانسر کیاتھا۔مذکورہ لوگوں کے پاس دھواں کی پستولیں تھیں‘ جس سے سکیورٹی کوتاہی صاف ظا ہر ہوتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *