قومی خبریں

خواتین

سولہویں مالیاتی کمیشن کومرکزی کابینہ کی منظوری حاصل

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مالی پوزیشن کا جائزہ لیناکمیشن کی اہم ذمہ داری ہوگی

نئی دہلی: مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت نے 16ویں مالیاتی کمیشن کے لیے لازمی شرطوں کو منظوری دے دی ہے۔ یہ کمیشن مرکز اور ریاستوں کے درمیان ٹیکس ریونیو کی تقسیم کے بارے میں فیصلہ کرنے سے متعلق ہے۔یہ فیصلہ منگل کی شام کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔ ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی کابینہ نے 16ویں مالیاتی کمیشن کے لیے لازمی شرطوں کو منظوری دے دی ہے۔ 16واں مالیاتی کمیشن اکتوبر 2025 تک اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ یہ سفارشات اپریل 2026 سے پانچ سال کے لیے کارآمد ہوں گی۔
آئین کے آرٹیکل 280 کے تحت قائم مالیاتی کمیشن کی اہم ذمہ داری مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مالی پوزیشن کا جائزہ لینا ہے۔ اس کے علاوہ اسے ان کے درمیان ٹیکسوں کی تقسیم کی سفارش کرنی ہے اور ریاستوں کے درمیان ان ٹیکسوں کی تقسیم کا تعین کرنے والے اصول طے کرنے ہیں۔15 واں مالیاتی کمیشن 27 نومبر 2017 کو تشکیل دیا گیا تھا۔ اس نے یکم اپریل 2020 سے تقریباً 6 سال کے عرصے میں اپنی عبوری اور حتمی رپورٹس کے ذریعے سفارشات پیش کیں۔ 15ویں مالیاتی کمیشن کی طرف سے دی گئی سفارشات 2025-26 تک درست ہیں۔لڑکی کے لیے سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی: سوکنیا سمردھی، پی پی ایف، میوچل فنڈز، گولڈ اور ایف ڈی میں بہت زیادہ رقم بڑھے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *