قومی خبریں

خواتین

پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

پوسٹ میں لکھا کہ اب میرے لئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہ صحیح وقت ہے۔

نئی دہلی : ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد پاکستان کے بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں شامل عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے 34 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ عماد وسیم کافی عرصے سے ٹیم سے باہر چل رہے تھے، شاید اسی لئے انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ وسیم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ حال کے دنوں میں میں اپنے بین الاقوامی کریئر کے بارے میں کافی غور و خوض کررہا تھا اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اب میرے لئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا صحیح وقت ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ نئے کوچ کے آنے سے پاکستان کرکٹ کے لئے یہ ایک پرجوش وقت ہے۔ میری خواہش ہے کہ ٹیم مستقبل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ میں ٹیم کی شاندار کارکردگی دیکھنے کا منتظر ہوں۔ میرے خاندان اور دوستوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے اعلیٰ سطح تک پہنچنے میں کافی مدد کی۔ عماد نے پاکستان کے لئے اپنا آخری میچ اس سال اپریل کے مہینے میں کھیلا تھا۔ انہوں نے اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ اس میچ میں وہ 14 گیندوں میں 31 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *