قومی خبریں

خواتین

اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں چندرا بابو نائیڈو کو ضمانت

سابق وزیر اعلیٰ28 نومبر تک عبوری ضمانت پر تھےلیکن اب انہیں آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے باقاعدہ ضمانت دیدی

امراوتی:آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں پیر کو سابق وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کو ضمانت دے دی۔آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے وکیل سنکارا کرشنا مورتی نے بتایا کہ چندرا بابو نائیڈو جو 28 نومبر تک عبوری ضمانت پر تھےلیکن اب انہیں اس کیس میں باقاعدہ ضمانت مل گئی ہے۔
گذشتہ 31 اکتوبر کو ٹی ڈی پی سربراہ کو طبی بنیادوں پر 4 ہفتوں کی مدت کے لیے عبوری ضمانت دی گئی تھی۔ نائیڈو کی نمائندگی کرنے والے وکلاء نے تب عدالت کو مطلع کیا تھا کہ انہیں موتیا بندکی سرجری کے لیے ضمانت کی ضرورت ہے۔اس کے بعد عدالت نے نائیڈو کو 1,00,000 روپے کے ضمانتی مچلکے پیش کرنے کی ہدایت دی جس میں ٹرائل کورٹ کے اطمینان کے لیے اتنی ہی رقم کی دو ضمانتیں بھی شامل تھیں۔نائیڈو اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے فنڈز میں مبینہ طور پر غلط استعمال کے الزام میں 53 دن سے عدالتی حراست میں تھے۔نائیڈوکو 9 ستمبر کو کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے کروڑوں روپے کے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔نائیڈو کو دو دیگر بدعنوانی کے معاملات فائبرنیٹ گھٹالہ اور اندرونی رنگ روڈ گھٹالہ میں بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *