احمد آباد : ہندوستان کو6وکٹ سے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023پرآسٹریلیا نےقبضہ جما لیا ۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں فائنل میچ میں ہندوستا ن نے پچاس اوورمیں 240رنز بنا کر آسٹریلیا کے سامنے 241 رنز کا ہدف پیش کیا تھا جو اس نےمحض چار وکٹ پر 43اوور میں حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نےشاندارسنچری کے ساتھ 137 رنزبنائے۔ ہیڈ نے اپنی سنچری 95 گیندوں میں 14 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔
ہندوستان کے طرف جسپریت بُمراہ کو دو وکٹ ملے جبکہ محمد شامی اور محمد سراج کو ایک ۔ایک وکٹ پر اکتفا کرنا پڑا ۔جسپریت بمراہ نےپہلے مچل مارش کو اس وقت آئوٹ کردیا جب انہوں نے محض 15رنز ہی بنائے تھے ،بمراہ کی گیند پر کے ایل راہل نےمارش کا کیچ لےلیا۔بمراہ کو دوسری کامیابی ا سٹیو اسمتھ کی شکل میں ملی جو محض 4رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے ۔پہلی گیند پر پہلا وکٹ محمد شامی کو ملا ،انہوں نے ڈیوڈ وارنر کو وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔سب سے اہم وکٹ محمد سراج نے ٹریوس ہیڈ کا حاصل کیا لیکن اس وقت بہت دیر ہو چکی تھی ۔241کے ہدف کا پیچھا کر رہا آسٹریلیا ٹریوس ہیڈکے137 رنزکے ساتھ آسٹریلیا 239 پر پہونچ چکا تھا ۔
آج آسٹریلیا نے ٹاس جیت ہندوستان کو بلے بازی کی دعوت دی ۔ہندوستان کی طرف سے بلے بازی کرتے ہوئے کے ایل راہل نے 66،وراٹ کوہلی نے 54اور کپتان روہت شرما نے 47رنز بنائے ۔ان کے علاوہ کسی اور بلے باز کے نہ چلنے کی وجہ سے ٹیم انڈیا 240رنز کا قلیل اسکور ہی بنا سکی ۔سوریہ کمار یادو 18اورشبھمن گل 4رنز بنا کر پویلین واپس ہو گئے ۔ہندوستان کے بعد جب آسٹریلیا نے بلے بازی شروع کی تو شروع میں اور درمیان میںمقابلہ دلچسپ رہا لیکن آخر میں ایک طرفہ ہو گیا ۔وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی میچ دیکھنے احمدآبا د پہونچے تھے لیکن ہندوستان کی شکست کی وجہ سے پورے اسٹیڈیم میں خاموشی نظر آئی ۔کپتان روہت شرما جب میدان سے پویلین کی طرف جارہے تھے تو ان کی آنکھیں نم تھیں ۔شکست کا صدمہ ان کے چہرے پر صاف نظر آرہا تھا ۔
No Comments: