قومی خبریں

خواتین

مدھیہ پردیش ور چھتیس گڑھ میں ووٹنگ کا عمل مکمل

دونوں ریا ستوں میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلہ

نئی دہلی :مدھیہ پردیش کی 230 اسمبلی سیٹوں پر 2,533 امیدواروں کی انتخابی قسمت انتخابی قسمت ای وی ایم میں بند ہو گئی جبکہ چھتیس گڑھ میں انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے 70 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔ مدھیہ پردیش میں 5.6 کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔ چھتیس گڑھ میں ووٹنگ کے دوسرے اور آخری مرحلے میں وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ، آٹھ وزراء اور چار اراکین اسمبلی سمیت 958 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے میں 70 سیٹوں پر 1,63,14,479 ووٹر کل 958 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، جن میں 827 مرد، 130 خواتین اور ایک تیسری جنس کے امیدوار شامل ہیں۔۔
مدھیہ پردیش میں سی ایم شیوراج سنگھ چوہان اور سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ سمیت کئی سینئر لیڈر اپنے اپنے بوتھ پر ووٹ ڈالنے پہنچے۔ سی ایم شیوراج سنگھ چوہان کے گاؤں جیت کے بوتھ پر پہنچے اور کچھ ووٹروں سے بات کی۔ کمل ناتھ چھندواڑہ کے شکار پور پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے گھر سے نکلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں ووٹ ڈالنے جا رہا ہوں، پوری ریاست ووٹ ڈالنے جا رہی ہے۔ مجھے عوام پر اعتماد ہے۔ میں جیت عوام پر چھوڑتا ہوں۔ نئے ووٹرز سے اپیل ہے کہ وہ اپنا ووٹ احتیاط سے ڈالیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *