قومی خبریں

خواتین

سہارا انڈیا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کا ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں انتقال

سبرت رائے ملک کے ایک معروف تاجر اور سہارا انڈیا کے بانی تھے

ممبئی: سہارا انڈیا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کا منگل کی رات ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ 75 سالہ سبرت رائے ملک کے ایک معروف تاجر اور سہارا انڈیا کے بانی تھے۔

سبرت رائے 10 جون سال 1948 کو ارریہ، بہار میں پیدا ہوئے۔ گورکھپور سے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے گورکھپور سے ہی اپنا کاروبار شروع کیا۔ سال 1992 میں سہارا گروپ نے راشٹریہ سہارا کے نام سے ایک اخبار شائع کیا۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے سہارا ٹی وی کے نام سے ایک ٹی وی چینل شروع کیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سہارا گروپ میڈیا، رئیل اسٹیٹ، فنانس سمیت کئی شعبوں میں کام کرتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *