جموں و کشمیر: تازہ برفباری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر
سیاحوں کو برفباری کے دوران برف میں ناچتے گاتے دیکھا گیا
گُلمرگ :گزشتہ دنوں وادی کے کئی بالائی علاقوں جن میں گُلمرگ گُ بھی شامل ہے، تازہ برفباری ہوئی جس کے بعد سیاحوں کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہیں رہا اور سیاح اس تازہ برفباری کا لطف اٹھاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ برفباری کے بعد گُلمرگ میں موجود سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان سیاحوں کو برفباری کے دوران برف میں ناچتے گاتے دیکھا گیا۔
نہ صرف گُلمرگ بلکہ سونہ مرگ ،پہلگام اور دودھ پتھری کے سیاحتی مقامات پر موجود سیاح برفباری کے بیچ جھومتے نظر آئے اور یہاں کے قدرتی حُسن سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ ان سیاحوں کے چہروں پر ایک الگ قسم کی خوشی دیکھنے کو ملی۔
No Comments: