قومی خبریں

خواتین

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اتراکھنڈ کے دورے پر

گووند بلبھ پنت یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ ٹکنالوجی کے 35 ویں جلسۂ تقسیم اسناد میں شرکت

اودھم سنگھ نگر :صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتراکھنڈکے اودھم سنگھ نگر ضلعے میں گووند بلبھ پنت یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ ٹکنالوجی کے 35 ویں جلسۂ تقسیم اسناد سےخطاب کیا۔ وہ ریاست کے تین روزہ دورے پر آج اتراکھنڈ پہنچیں۔ اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور کابینی وزیر گنیش جوشی نے بھی تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران تعلیمی سال 2022-23 کے لیےایک ہزار 134 طلبا کو گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے بعد کی ڈگریاںتفویض کی گئیں۔
اِس موقع پر اِن ڈگریوں کے علاوہ امتیازی نمبرات حاصل کرنے والےطلبا کو سونے کے 11، چاندی کے 11 اور کانسے کے 10 تمغے عطا کئے گئے۔ محترمہ مرموکل بدری ناتھ جائیں گی جہاں وہ ہمالیہ میں واقع پوتر شرائن کا درشن کریں گی۔ اِسکے علاوہ صدر جمہوریہ کل سرینگر کے مقام پر ہیموتی نندن بہوگنا گڑھوال یونیورسٹی کے 11ویں جلسۂ تقسیم اسناد میںشرکت کریں گی۔ صدر جمہوریہ جمعرات کے روز دہرہ دون میں اتراکھنڈ ریاست کا یوم تاسیسمنانے کیلئے منعقدہ ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *