قومی خبریں

خواتین

نیوزی لینڈمیں دائیں بازو کی جماعتوں نے اکثریت کھو دی

ملک میں2023 کے عام انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیاگیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے الیکٹورل کمیشن نے جمعہ کو 2023 کے عام انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا،جس میں نیشنل پارٹی کی قیادت میں دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے اکثریت کھو دی ہے ۔انتخابات کے دن کے بعد گزشتہ تین ہفتوں کے دوران شمار کیے گئے خصوصی ووٹوں کے مطابق نیشنل پارٹی کو دو سیٹیں کم ملیں، ماوری پارٹی کو دو سیٹیں اور گرین پارٹی کو ایک اور سیٹ حاصل ہوئی ہے ۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں اہلیت کے لیے خصوصی ووٹوں کی جانچ پڑتال، فہرستوں کی جانچ پڑتال اور تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے قبل نتائج کے درست ہونے کو یقینی بنانے کے لیے وسیع آڈٹ کی جانچ پڑتال کی گئی۔
سرکاری نتائج کے مطابق پارلیمنٹ کی نشستوں کی تعداد 122 ہو جائے گی جو اب تک کی سب سے بڑی ہوگی۔نیشنل پارٹی کے پاس الیکشن کی رات 50 کے مقابلے 48 سیٹیں ہیں۔ ماوری پارٹی کے پاس چھ نشستیں ہیں، جو انتخابی رات میں چار سیٹیں تھیں۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ گرین پارٹی کو الیکشن کی رات 14 کے مقابلے میں 15 سیٹیں ملی تھیں۔کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے نئی حکومت کی تشکیل کا انحصار مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے بین پارٹی مذاکرات کے نتائج پر ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *