قومی خبریں

خواتین

منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں خارج

اگر مقدمہ کی کارروائی سست روی سے چلتی ہے تو سسودیا تین ماہ میں نئی ​​ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے اہل

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے پیر کو دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست کو خارج کر دیا۔جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے کہا کہ استغاثہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کیس کی سماعت چھ سے آٹھ ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی ۔عدالت نے مزید کہا کہ اگر مقدمہ کی کارروائی سست روی سے چلتی ہے تو سسودیاتین ماہ میں نئی ​​ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے اہل ہوں گے۔بنچ نے کہا کہ کچھ قانونی سوالات ہیں جن میں بیشتر کا جواب نہیں ملا ہے۔ “اگر جواب دیا بھی گیاہے تو بہت محدود انداز میں دیا گیاہے،”عدالت نے کہا کہ تجزیہ میں کچھ ایسے پہلو ہیں جو مشکوک ہیں،اس لیے ہم نے ضمانت کی درخواست خارج کر دی ہے۔
عدالت نے کہا کہ استغاثہ کے بموجب مقدمہ چھ سے آٹھ ماہ میں ختم ہو جائے گالیکن اگر مقدمے کی کارروائی سست یا آہستہ ہوتی ہے تو ضمانت کی نئی درخواست داخل کی جا سکتی ہے۔واضح ہو کہ سیسودیا کو اس سال 26 فروری کودہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد 9 مارچ کو منی لانڈرنگ کے الزام میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *