Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سری لنکا کا بھارت سمیت سات ملکوں کے لئے مفت ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

کابینہ نےمتعلقہ ملکوں کے سیاحوں سے ویزا فیس وصول نہ کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی

کولبو:سری لنکا نے آزمائشی پروجیکٹ کے حصے کےطور پر بھارت سمیت سات ملکوں کے شہریوں کو مفت ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکا کی کابینہ نے اِن ملکوں کے سیاحوں سے ویزا فیس وصول نہ کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔اِن ملکوں میں بھارت، چین، روس، ملیشیا، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
سری لنکا کے وزیر سیاحت ہیرن فرنانڈو سے بتایا کہ یہ آزمائشی پروجیکٹ اگلے سال 31 مارچتک جاری رہے گا اور اِس کا مقصد سری لنکا کی سیاحت کو تقویت پہنچانا ہے۔ اقتصادی بحرانکی وجہ سے وہاں سیاحت کی صنعت متاثر ہوئی تھی اور اِس کے بعد ستمبر تک سری لنکا میںدَس لاکھ سے زیادہ سیاح آچکے ہیں۔ سب سے زیادہ دو لاکھ سیاح بھارت سے سری لنکا گئے،جبکہ روس کے ایک لاکھ 32 ہزار سیاح وہاں پہنچے۔ سری لنکا کی سیاحت سے متعلق ترقیاتیاتھارٹی کے اعداد و شمار میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *