قومی خبریں

خواتین

این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں میں “انڈیا” کو “بھارت” سے بدلنے کی تجویز پیش

نام تبدیل کرنے کے علاوہ این سی ای آر ٹی پینل نے ہندو بادشاہوں کی جیت کو نصاب میں شامل کرنے کی تجویز بھیجی

نئی دہلی: نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ پینل نے این سی ای آر ٹی کی تمام نصابی کتابوں میں “انڈیا” کو “بھارت” سے بدلنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ تجویز پینل کے تمام اراکین کے اتفاق رائے سے بھیجی گئی ہے۔ اگر اس تجویز کو قبول کرلیا جاتا ہے تو یہ تبدیلی این سی ای آر ٹی کی کتابوں کے اگلے سیٹ میں نظر آئے گی۔ این سی ای آر ٹی نے یہ سفارش ایسے وقت کی ہے جب انڈیا بمقابلہ بھارت کا معاملہ سیاسی حلقوں میں گرم ہے۔
نام تبدیل کرنے کے علاوہ این سی ای آر ٹی پینل نے کتابوں میںہندو بادشاہوں کی جیت کو نصاب میں شامل کرنے کی تجویزبھی بھیجی ہے۔یہ سارا تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے بھیجے گئے جی-20 ضیافت کے دعوت نامہ پر ‘پریزیڈنٹ آف انڈیا کی جگہ ‘پریزیڈنٹ آف بھارت لکھا ہوا تھا۔ اس کے بعد اپوزیشن نے اس معاملے کو زور سے اٹھایا۔ تاہم اس کے بعد کئی بار عوامی فورمز پر انڈیا کے بجائے بھارت لکھا دیکھا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے کئی پروگراموں میں ان کے نام کے پلیٹ پر ‘پرائم منسٹر آف بھارت لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *