نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)نی کہا ہے کہ پیر کو اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش کے امکانات ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، 21 اکتوبر تک تمل ناڈو، کیرالہ، پڈوچیری، انڈمان اور نکوبار جزائر میں شدید بارش دیکھی جا سکتی ہے۔دارالحکومت دہلی سمیت پورے این سی آر میں سردی کا احساس شروع ہوگیا ہے۔ دن کے وقت سورج کی سختی اب نرم پڑ گئی ہے جب کہ صبح و شام کو ہلکی سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔ دن بھی چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ اتوار کی رات دہلی اور این سی آر میں بارش ہوسکتی ہے۔ آج علاقے میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ جس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہو سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ اس کے بعد 16 اور 17 اکتوبر کو دن کے وقت ہلکی سردی محسوس کی جا سکتی ہے۔
دہلی این سی آر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ آج اور کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جس کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے زیر اثر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وسطی پاکستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایک سائیکلونک گردشی نظام بننے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ 15 اکتوبر کو ایک تازہ ویسٹرن ڈسٹربنس کے ساتھ انضمام کے امکان کے ساتھ سسٹم میں مزید شدت آنے کی توقع ہے۔ یہ موسمی نظام 17 اکتوبر تک شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کو متاثر کرے گا۔ بحیرہ عرب سے نمی آنے کا امکان ہے۔
No Comments: