قومی خبریں

خواتین

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے خلا ف مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں کااحتجاج

عمان ، اردن اوریمن کی دار الحکومت صنعا سمیت کئی ممالک میں لوگ نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر امڈ آئے

دوبئی : جمعہ کے روز پورے مشرق وسطیٰ میں لاکھوں مسلمانوں نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کیے اور اس چیز کو اجاگر کیا کہ اب جب اسرائیل غزہ کی ساحلی پٹی پر کسی ممکنہ حملہ کی تیاری کررہا ہے، اس کے نتیجے میں ایک وسیع تر علاقائی تنازعہ جنم لے سکتا ہے۔ عمان ، اردن سے یمن کی دار الحکومت صنعا تک مسلمان نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر امڈ آئے۔ وہ اس جنگ میں اسرائیل کی غزہ میں فضائی بمباری پر برہم تھے جو عسکریت پسند گروپ حماس کی جانب سے گزشتہ ہفتہ اسرائیل پر اچانک حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی۔
یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں تشدد کو ممکنہ طور پر روکنے کے لیے اسرائیلی پولیس صرف معمر مردوں ، عورتوں اور بچوں کو نماز کے احاطے میں داخلے کی اجازت دے رہی تھی کیوں کہ جمعہ کی نماز میں روایتی طور پر ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں۔ جن مسلمان نوجوانوں کو داخلے سے روک دیا گیا تھا وہ باب الاسباط کی سیڑھیوں پر جمع ہو گئے ، ان کی نگاہیں جھکی ہوئی تھیں ، بعد میں پولیس نے انہیں پرانے شہر سے ہی باہر نکال دیا۔ ایک 57 سالہ بوڑھے شخص احد باربور نے جسے مسجد میں جانے سے روک دیا گیا تھا کہا ہم زندہ نہیں رہ سکتے ، ہم سانس نہیں لے سکتے ، ہر وہ چیز جو ہمارے لیے ممنوع ہے انہیں اس کی اجازت ہے ، اس کا اشارہ اسرائیل کی جانب تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *