قومی خبریں

خواتین

دہلی میں امانت اللہ خان سے منسلک کئی مقامات پرای ڈی کے چھاپے

دہلی حکومت سے ملنے والی امداد سمیت وقف بورڈ کے فنڈ کا غلط استعمال کرنے کا الزام

نئی دہلی: آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں منگل کو دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر اور ان سے منسلک کئی مقامات پر چھاپے مارے۔تادم تحریر سرچ آپریشن جاری ہے۔
ای ڈی نے یہ چھاپےگزشتہ سال امانت اللہ خان کے خلاف وقف بورڈ اراضی گھوٹالہ کی بنیاد پر مارےہیں۔ پچھلے سال، انسداد بدعنوانی بیورو نے دہلی میں امانت اللہ سے منسلک 5 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 32 لوگوں کو بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ بنیادی الزام یہ ہے کہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی نے بدعنوانی اور جانبداری کی ہے۔اس کے علاوہ دہلی وقف بورڈ کی کئی جائیدادیں غیر قانونی طور پر کرائے پر دی گئی ہیں۔ ان پر دہلی حکومت سے ملنے والی امداد سمیت بورڈ کے فنڈز کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔
سی بی آئی اور دہلی حکومت کے اے سی بی دونوں نے دہلی وقف بورڈ کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلہ میں الگ الگ کیس درج کیے ہیں۔ امانت اللہ خان کو گزشتہ سال اے سی بی نے گرفتار بھی کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ تلاشی کے دوران کچھ ڈائریاں برآمد کی گئی ہیں۔ یہ ڈائریاں امانت اللہ خان کے قریبی ساتھی لڈن لدن خان سے برآمد ہوئی تھیں۔ ڈائریوں میں مبینہ طور پر حوالہ کے ذریعے لاکھوں کی لین دین کا ذکر تھا۔ ان میں زیادہ تر ٹرانزیکشنز غیر قانونی منی لانڈرنگ کی تھیں، کچھ ٹرانزیکشن بیرون ملک سے بھی ہوئی تھیں۔ اے سی بی نے اپنی تحقیقات ای ڈی کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *