ایشیائی کھیلوں میں بھارت نے ابتک 73 تمغے جیتے
تیر اندازی میں بھارتی جوڑی دیوتل اور جیوتی سرکھا وینم اوراوجس دیوتل نےسونے کے تمغے حاصل کئے
ہانگزو:چین کے ہانگزو میں ایشیائی کھیلوں میںتیر اندازی میں بھارتی جوڑی دیوتل اور جیوتی سرکھا وینم اوراوجس دیوتل نےسونے کا تمغہ جیتا ہے۔خواتین کے 57 کلو گرام مکے بازی کے زمرے میں پروین ہڈا نےکانسے کا تمغہ جیتا۔ اسکواش میں بھارتی جوڑی ابھے سنگھ اور انہت سنگھ نے مکسڈ ٹیم مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔بھارت نے ہانگزوایشیائی کھیلوں میں اب تک کے سب سے زیادہ 73 تمغے جیتے ہیں، جن میں سونے کے 16،چاندی کے 26 اور کانسے کے 31 تمغے شامل ہیں۔ اِس سے پہلے بھارت نے 2018 میں جکارتہایشیائی کھیلوں میں 70 تمغے جیتے تھے۔ بھارت اِس وقت تمغموں کے معاملوں میں چوتھیپوزیشن پر ہے۔
No Comments: