قومی خبریں

خواتین

عالمی چیلنجوں کے باوجودہندوستانی معیشت کی بہتر کارکردگی جاری

عالمی بینک کا مالی سال 2023-24 میں بھارت کی شرح نمو کی پیش گوئی کو چھ اعشاریہ تین فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

نئی دہلی :عالمی بینک نے مالی سال 2023-24 کے لیےبھارت کی شرح نمو کی پیش گوئی کو چھ اعشاریہ تین فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے بیرونی چیلنجوں کے باوجودبہتر معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
آل انڈیا ریڈیو کی خبر کے مطابق اس سے پہلے عالمی بینک نے اپریل کی اپنیرپورٹ میں سال 2023-24 کے لیے بھارت کی شرح نمو کی پیش گوئی میں کٹوتی کرتے ہوئےاسے چھ اعشاریہ چھ فیصد سے گھٹا کر چھ اعشاریہ تین فیصد کردیا تھا۔ عالمی بینک کیتازہ ترین انڈیا ڈیولپمنٹ اپڈیٹ (IDU) کے مطابق بھارتی معیشت نے عالمی چیلنجوں کے باوجود بہتر کارکردگی جاری رکھی اور یہ سال 2022-23 میں سات اعشاریہ دو فیصد کی شرح نمو کے ساتھ دنیا کی تیزی سے بڑھنے والی معیشتوں میں سے ایک ثابت ہوئی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *