Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راہل گاندھی نے سورن مندر کی زیارت کی

کانگریس لیڈروں نے ذاتی دورہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں

امرتسر:کانگریس کے سابق صدر اوررکن پارلیمنٹ راہل گاندھی پیر کو اپنے ذاتی دورے پر سکھوں کی زیارت گاہ ہرمندر صاحب (سورن مندر) پہنچے ۔ اس تعلق سے کانگریس لیڈروں کا کہنا ہے کہ یہ راہل گاندھی کا ذاتی دورہ ہے، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر تعطیل کے سبب سورن مندر میں صبح سے ہی سینکڑوں عقیدت مند قطار میں کھڑے نظر آئے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی صبح 11.15 بجے ہوائی اڈے پر اترے۔ پھر وہ شری ہرمندر صاحب پہنچے۔ اس موقع پر راہل گاندھی سر پر پگڑی کی جگہ نیلے رنگ کا پٹکا باندھے ہوئے تھے۔
اس سے قبل راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی پیر کی صبح سولن کے سادھو پل واقع رام لوک مندر پہنچے تھے۔ اس دوران انھوں نے رام لوک مندر میں سر جھکایا اور یہاں پر حال ہی میں تعمیر ناگ لوک مندر کی زیارت بھی کی۔ وہ بغیر کسی اطلاع کے خاموشی کے ساتھ مندر پہنچے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *