قومی خبریں

خواتین

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا خاتون رکن اسمبلی کے ساتھ نا زیبا سلوک

ستیش گوتم نے اپنے پاس بیٹھی مکتا راجہ کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کرانہیں اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی

نئی دہلی: بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے خاتون رکن اسمبلی کے ساتھ نا زیبا حرکت کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ بی جے پی ایم پی نے پارٹی کی ایک عوامی تقریب میں خاتون رکن اسمبلی کو ناگوار طریقے سے چھوا ہے جس کا ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوا ہے۔ رکن پارلیمنٹ کے اس رویہ پر تنقیدیں ہو رہی ہیں۔ یہ واقعہ اترپردیش کے علی گڑھ ضلع کے کول علاقے میں منعقدہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش تقریب میں پیش آیا۔اس تقریب میں ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ دیاشنکر سنگھ، اعلیٰ تعلیم کے وزیر یوگیندر اپادھیائے، سابق میئر شکنتلا بھارتی، بی جے پی کی ایگزیکٹو ممبر پونم بجاج اور ضلع پنچایت صدر وجے سنگھ بھی شہ نشین پر موجود تھے۔اس موقع پر اسٹیج پر موجود بی جے پی ایم پی ستیش گوتم نے اپنے پاس بیٹھی خاتون رکن اسمبلی مکتا راجہ کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر انھیں اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی۔ اس پر خاتون رکن اسمبلی نے شرمندگی محسوس کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کے ہاتھ ہٹا دئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *