قومی خبریں

خواتین

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں :آیوشمان بھوا : مہم کا آغاز

سب کے لئے صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو یقینی بناناتاریخی مہم کا بنیادی مقصد

نئی دہلی :صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آیوشمان بھوا مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس تاریخی مہم کی شروعات کا مقصد سب کے لئے صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔نئی دلی میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس مہم کا مقصد صحت سے متعلق ایک جامع ملک گیر پہل قدمی کے توسط سے ملک کے ایک ایک گاؤں اور ایک ایک قصبے تک صحت سے وابستہ سہولیات پہنچانا ہے۔
وزیر صحت نے بتایا کہ اس مہم کے تین اہم پہلو ہیں اور اس پر اس مہینے کی 17 تاریخ سے، جو کہ وزیراعظم کا یوم پیدائش ہے، اگلے مہینے کی دو تاریخ یعنی گاندھی جینتی تک سیوا پکھواڑے کے دوران عمل کیا جائے گا۔
ان مہم کے ذریعے سرکاری شعبوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور مختلف طبقوں کو ایک مشترکہ مشن کے تحت یکجا جائے گا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کسی بھید بھاؤ کے بغیر ہر شخص کو صحت سے متعلق ضروری بنیادی سہولیات فراہم ہوسکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *