قومی خبریں

خواتین

سناتن دھرم کے خلاف بیان پر ادھیا ندھی اسٹالن قائم

تمل ناڈو کے وزیر اسپورٹس کہا کہ لوگوں نے ان کے بیان کو غیر ضروری طور پر نسل کشی سے جوڑدیاہے۔

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادھیانیدھی اسٹالن چنئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ لوگوں نے ان کے بیان کو غیر ضروری طور پر نسل کشی سے جوڑادیاہے۔واضح ہو کہ بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امل مالویہ نے ادھیانیدھی کے بیان کو نسل کشی کے لیے اکسانے والا قرار دیا تھا۔ جس کے بعد ادھیانیدھی نے کہاکہ پی ایم مودی بھی ‘کانگریس مکت بھارت کی بات کرتے ہیں تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ کانگریسوں کو مار دیا جانا چاہیے؟
واضح ہو کہ تمل ناڈو کے وزیر اسپورٹس و یوتھ سروسز ادھیاندھی اسٹالن نے کہا تھا کہ سناتن دھرم مچھر، ڈینگو اور ملیریا کی طرح ہے اور اس کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔ ادھیاندھی اسٹالن چیف منسٹر ٹمل ناڈو ایم کے اسٹالن کے فرزند ہیں اور انہوں نے سناتن دھرم کے خاتمہ سے متعلق پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا جس پر بی جے پی چراغ پا ہے۔ ٹمل ناڈو پروگریسیو رائٹرس فورم نے اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔
ادھیاندھی نے کہا تھا کہ وہ پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں(ادھیاندھی اسٹالن کو) سناتن دھرم کے خاتمہ سے متعلق کانفرنس میں اظہار خیال کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ سناتن دھرم کی مخالفت کی بجائے سناتن دھرم کے خاتمہ کے موضوع پر کانفرنس کے انعقادکے لئے مبارکباد بھی پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم بعض چیزوں کی صرف مخالفت پر اکتفاء نہیں کرسکتے بلکہ انہیں ختم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ مچھر، ڈینگو، کورونا اور ملیریا ایسے ہیں جن کی ہم مخالفت نہیں کرسکتے بلکہ ان کا صفایا کرنا ہوتا ہے۔ سناتن بھی اسی طرح کا ہے اور محض مخالفت سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس کے خاتمہ کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔ ادھیاندھی اسٹالن کے مطابق سناتن دھرم مساوات اور سماجی انصاف دونوں کے خلاف ہے۔ سناتن کے معنی آخر کیا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ چیز جسے تبدیل یا چیلنج نہیں کیا جاسکتا وہی حقیقی معنوں میں سناتن ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *