نئی دہلی:دہلی میں ہونے والی جی 20میٹنگ سے صرف دہلی والوں کودشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا بلکہ کم وبیش پورے ملک کے لوگ اس سے متا ثر ہونگے ۔اس موقع پرجہاں متعدد ٹرینوں کے اسٹیشن تبدیل کر دئے گئے ہیں وہیں کئی ٹرینوںکومنسوخ کردیا گیا ہے ۔ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے 207 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 36 ٹرینیں نہ تو اپنے مقرر کردہ اسٹیشن سے چلیں گی اور نہ ہی منزل کے اسٹیشن تک پہنچیں گی۔ اسی طرح 15 ٹرینوں کے اسٹیشنوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
جی 20 ایونٹ سے مسافروں کی مشکلات بڑھیں گی۔ 8 سے 10 ستمبر کے درمیان 400 سے زائد ٹرینیں متاثر ہوں گی۔ نئی دہلی سے چلنے والی زیادہ تر ٹرینیں آنند وہار ریلوے اسٹیشن اور نظام الدین اسٹیشن سے چلیں گی۔ منسوخ کی گئی زیادہ تر ٹرینوں میں لوکل ٹرینیں شامل ہیں۔بنیادی طور پر منسوخ شدہ ٹرینوں میں سربت دا بھلا ایکسپریس، سری گنگا نگر-تلک برج، سرسا ایکسپریس، روہتک انٹرسٹی، امرتسر-نئی دہلی ایکسپریس، نئی دہلی-جالندھر سٹی، تاج ایکسپریس، دہلی-پٹھانکوٹ، دہلی-سہارنپور، دہلی-ہریدوار، دہلی-بھٹنڈا، کالکا-دہلی، دہلی-کروکشیتر، کانپور-آنند وہار، سرائے روہیلا-فرخ نگر، نئی دہلی-ہسار، پانی پت-امبالہ، دہلی-ریواڑی، نظام الدین-کروکشیتر، پلوال-غازی آباد، شکوربستی-نئی دہلی ایکسپریس شامل ہیں۔اس کے علاوہ سمپورنا کرانتی، بہار سمپرک کرانتی، سواتنترتا سینانی، گومتی ایکسپریس، اترانچل ایکسپریس، سہرسہ غریب رتھ، دہرادون-اوکھا اترانچل ایکسپریس سمیت کئی ٹرینیں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے بجائے دہلی کے دوسرے اسٹیشنوں سے چلیں گی۔سمٹ کے دوران تلک پل سے ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑے گا۔ اس اسٹیشن سے چلنے والی زیادہ تر ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔ کئی ٹرینیں دہلی کشن گنجسمٹ کے دوران تلک پل سے ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑے گا۔ اس اسٹیشن سے چلنے والی زیادہ تر ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔ کئی ٹرینیں دہلی کشن گنج اسٹیشن پر بھی نہیں رکیں گی۔ دہلی جانے والی 72 سے زیادہ ٹرینوں کو بدلی میں روک دیا گیا ہے۔
اگر آپ جی 20کے دوران ٹرین میں سفر کرنے کا سوچ رہے ہیں تو ٹرین کا ٹائم ٹیبل جاننے کے بعد ہی نکلیں۔، ساتھ ہی ٹرینیں نہیں چلیں گی۔ یہ بھی دھیان رکھیں کہ دہلی میں تین دن چھٹی رہےگی یعنی میٹنگ کے دوران اگر آپ کا کوئی کام ہے اور اس کام کے لئے دہلی آنے کا ارادہ ہے تو پروگرام ملتوی کردیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے جی 20میٹنگ کے دوران لوگوں کو ہونے والی دشواریوں کے لئے پہلے ہی معذرت کر لی ہے ۔
۔
No Comments: